موسمِ بہار آتے ہی 'لان' کی بھی بہار

اس سال مختلف برانڈز کی لان کلیکشن میں فلورل، بلاک اور چنری پرنٹس اور ڈیزائنز کو ترجیح دی گئی ہے، جنہیں خواتین کافی پسند کر رہی ہیں۔

موسم بدلتے ہی فیشن میں بھی تبدیلی آجاتی ہے، خاص کر موسمِ بہار کے آغاز کے ساتھ ہی ہر طرف خواتین کی پسندیدہ لان کلیکشنز کی بہار نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔

اور کیوں نہ ہو، موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی خواتین کو لان کی نئی کلیکشن کا انتظار جو شروع ہوجاتا ہے اور ہر بار کی طرح ان کی مانگ پہلے سے مختلف لان ڈیزائنز کی ہوتی ہے۔

ایسے میں ڈیزائنرز کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار  کچھ منفرد طرز اور نئے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے لان کے پُرکشش ڈیزائنز متعارف کروائے جائیں۔

اس سال لان کلیکشن میں ہر قسم کے پرنٹس کو ترجیح دی گئی ہے جن میں فلورل پیٹرنز (پھولوں کے ڈیزائنز) سے لے کر کلاسک بلاک پرنٹس بھی شامل ہیں۔

بہار رنگوں کا موسم ہے، یہی وجہ ہے کہ لان کے پرنٹس اور ڈیزائنز میں بھی سرخ اور شوخ رنگوں کو اہمیت دی گئی ہے۔

گزشتہ دو برس سے لان ملبوسات کے ساتھ شیفون کا دوپٹہ استعمال کیا جارہا ہے تاہم اس بار بروشیا اور نیٹ کا دوپٹہ بھی پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دیدہ زیب لان کے سلے ہوئے ملبوسات میں فرل اور رفل آستین کا ڈیزائن مقبول ہوا ہے جب کہ گلوں اور دامن پر ٹسلز اور موتی کا استعمال کرکے چار چاند لگائے گئے ہیں۔

ہر سال کی طرح مختلف ماڈلز اور خوبرو اداکاراؤں نے اس بار بھی لان کے نت نئے فیشن کی تشہیر کی ہے جسے خواتین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلورل لان پرنٹس:

لان فلورل پرنٹس کلیکشن—.بشکریہ کھادی انسٹاگرام

چُنری بلاک پرنٹس:

بشکریہ نشاۃ لینن انسٹاگرام فوٹو—.

شیفون دوپٹے کے ساتھ لان کے ملبوسات:

سفائر اسپرنگ کلیکشن—.

رفل یا فرل آستین والے لان کے ملبوسات:

لان کے ملبوسات میں ٹسلز ڈیزائن بھی مقبول :

ایمبرائیڈری کے ساتھ لان کے ملبوسات:

گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی لان کے منفرد پرنٹس کو کڑھائی سے سجایا گیا ہے جس میں باریک دھاگے اور زری کا کام شامل ہے۔

الکرم انسٹاگرام فوٹو—.

کٹ ورک:

اس بار لان کے سلے ہوئے ملبوسات کی روایتی قمیض کے بجائے فراک، کٹ ورک ڈیزائن، گول دامن اور مختلف طرز سے تشہیر کی گئی ہے۔

کراس اسٹچ انسٹاگرام فوٹو—.

ٹراؤزر:

لان کے ملبوسات میں مختلف طرح کی قمیضوں کے ساتھ غرارہ، غرارہ ٹراؤزر، سگریٹ پینٹ، گھیردار شلوار، کھڑی شلوار اور سادہ شلوار کو پسند کیا جا رہا ہے۔

غرارہ ٹراؤزر—. فوٹو بشکریہ الکرم انسٹاگرام

 ڈیجیٹل لان پرنٹس: 

دوسری جانب ڈیجیٹل پرنٹس بھی کافی اِن ہیں، جنہیں خواتین پسند بھی کر رہی ہیں۔

کراس اسٹچ انسٹاگرام فوٹو—.


ہمیں تو یہ تمام پرنٹس اور ڈیزائن بہت پسند آئے، یقیناً آپ کی رائے بھی کچھ یہی ہوگی۔