چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اسکیم پر شہبازشریف کی تصویر کا ازخود نوٹس لے لیا


لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈز پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ پیسا قوم کا اور تصویریں وزیراعلیٰ کی کیوں لگائی جارہی ہیں؟ اس پر چیف سیکریٹری نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوش ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ اسکیم پر کتنے اخراجات آئے ہیں،  سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے، عوام کے ٹیکس سے نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے، پہلےلوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے، اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے مکالمہ کیا کہ شہبازشریف سے تصاویر چھاپنے پروضاحت لے کر رپورٹ جمع کرائیں۔

مزید خبریں :