حلفیہ کہہ سکتا ہوں سینیٹ میں ایک پیسہ خرچ نہيں کیا: وزیراعظم

حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا: وزیراعظم _ فوٹو/ فائل

تربیلا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ بہت سے ایسے لوگ بازار میں پھررہے تھے لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ووٹ کے لیے کسی کوپیسہ نہیں دیں گے اور  حلفیہ کہہ سکتاہوں سینیٹ میں ایک پیسہ خرچ نہيں کیا۔

تربیلا میں توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تربیلا 4 کے منصوبے پر خدشات کا اظہار کیا گیا لیکن اس منصوبے کے افتتاح کا اعزاز موجودہ حکومت کو ملا، یہ منصوبہ ملک کوبروقت بجلی فراہم کرےگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہر ہفتےکم از کم 2 منصوبوں کاافتتاح کرتے ہیں، حکومت نےکئی ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیا، ملک میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف منصوبے شروع کیے بلکہ مکمل بھی کیے، اتنی بجلی پیدا کررہے ہیں جو آئندہ 10 سال کے لیے کافی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے تنقیدکرتے ہیں اور  مسلم لیگ (ن) کام کرتی ہے، موجودہ حکومت نےعوام کے مسائل حل کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں سینیٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی، رضاربانی کو ان کی جماعت نامزدکرتی ہے تو ہم ان کےساتھ ہیں۔ 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہہ سکتاہوں سینیٹ میں ایک پیسہ خرچ نہيں کیا، بہت سے ایسے لوگ بازار میں پھررہے تھے لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ووٹ کے لیے کسی کوپیسہ نہیں دیں گے، دھاندلی کے ذریعے سینیٹر بننے والوں کا مقابلہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، پیسوں سے سینیٹر بننے والوں کو عوامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے فیصلے سڑکوں اور چوراہوں پر نہیں ہوتے، پولنگ اسٹیشنوں میں ہوتے ہیں، ہم جمہوری نظام میں شفافیت کےقائل ہیں، کسی کوعوام کے فیصلےکی نفی کاحق حاصل نہیں۔

مزید خبریں :