یوم پاکستان کا جشن یادگار ملی نغموں کے ساتھ

ملک بھر میں آج 78 واں یوم پاکستان بھر پور ملی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے وہ تاریخی قرارداد منظور کروائی جس کے نیتجے میں 7 برس بعد وطن عزیز پاکستان وجود میں آیا۔

پاکستان کے حصول کے لیے ناصرف تحریک کے رہنماؤں نے جدوجہد کی بلکہ بچے، بڑے اور خواتین نے بھی قربانیاں دیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس دن کو خوب جوش و ولولے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

آئیے یوم پاکستان کا جشن چند یادگار ملی نغموں کے ساتھ مناتے ہیں، جو آج بھی خون گرما دیتے ہیں۔

میرا پیغام پاکستان:

استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا یادگار نغمہ ’محبت امن ہے اور امن کا پیغام پاکستان‘ ایک سدا بہار ملی نغمہ ہے، جو ہر دور میں مقبول رہا ہے۔







تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان:

گلوکار سہیل رانا کی آواز میں گائے گئے ملی نغمے ’ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے‘ کی دھن آج بھی دلوں میں بسی ہوئی ہے۔







دل دل پاکستان:

یوم پاکستان کا جشن ہو اور جنید جمشید کی آواز میں وائیٹل سائنز کا ’دل دل پاکستان‘ نہ گنگنایا جائے، ایسا ممکن نہیں۔







دل سے میں نے دیکھا پاکستان:

گلوکار ہارون کا ’دل سے میں نے دیکھا پاکستان‘ بھی ایک یادگار ملی نغمہ ہے۔

جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی:

جنون بینڈ کا ’جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی‘ وہ نغمہ ہے، جو ان تمام قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے، جن کے نتیجے میں ہمیں وطن عزیز کا تحفہ ملا۔







امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان:

 رواں برس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیا گیا ملی نغمہ ’امن کا نشان،ہمارا پاکستان‘ بھی یوم پاکستان کے موقع پر ملی جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔