Time 23 مارچ ، 2018
کھیل

سرفراز احمد ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی گورنر ہاؤس میں ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

ستارہ امتیاز ملنے کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے فخر کا موقع ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ستارہ امتیاز جیسے ایوارڈز سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

مزید خبریں :