کھیل
Time 24 مارچ ، 2018

ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی

تائی کوانڈو پلیئر  ناجیہ رسول—۔ فوٹو/ سوشل میڈیا

پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

کھیلوں کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ناجیہ رسول خان کو گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کی اسٹار خاتون ایتھلیٹ ناجیہ رسول تائی کوانڈو کے کھیل میں ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 10 سال تک چیمپیئن رہیں۔

ناجیہ رسول اب تک عالمی سطح پر پاکستان کے لیے تین چاندی اور کانسی کے میڈلز جیت چکی ہیں۔

انہوں نے یو ایس اوپن تائی کوانڈو ورلڈ چیمپئین شپ 2016 کے مقابلوں میں شاندار کامیابی اپنے نام کی اور پہلا عالمی سلور میڈل جیتا۔

انہوں نے امریکا، ازبکستان، چین اور کوریا سے عالمی معیار کے کوچنگ کورسز بھی کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :