Time 26 مارچ ، 2018
کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، پی ایس ایل سے 3 لڑکے بھی ٹیم کا حصہ


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی نے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کو پاکستانی امپائرز ہی سپروائز کریں گے جبکہ

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون 1987 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یکم، دو اور تین اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :