Time 28 مارچ ، 2018
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بربریت کے تازہ واقعے میں قابض فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے گاؤں راواریاں تلہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

تاہم ایس ایس پی راجوڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان مجاہدین تھے جو سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے لیے ناکہ بندی کی تاہم علاقہ مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 کشمیری زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کئ ضلع کپواڑہ میں طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں :