Time 01 اپریل ، 2018
کھیل

پاک ویسٹ انڈیز میچ کے لئے اوپنر احمد شہزاد کو نہ کھلانے کی تجویز

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ احمد شہزاد کی فارم سے مطمئن نہیں اس لیے انہیں آج نہ کھلائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے حسین طلعت اور آصف علی ڈیبیو کریں گے جب کہ اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم کریں گے۔

نوجوان بلے باز حسین طلعت ون ڈاؤن پر آئیں گے اور احمد شہزاد ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد کا بھی نام تھا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں آندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں۔

مزید خبریں :