گوگل کے پینٹاگون ڈرون پروگرام میں شامل ہونے پر ملازمین کا احتجاج

گوگل کے ہزاروں ملازمین اور سینئر انجینئرز کا احتجاجی خط—.فائل فوٹو

کیلیفورنیا: دنیا بھر کومعلومات فراہم کرنے والا گوگل اب امریکی فوج کی مدد کرنے کو تیار ہے جس پر کمپنی کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

گوگل کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پینٹاگون ڈرون منصوبے کے تحت امریکی دفاعی ادارے کو ایک عسکری منصوبے کے لیے تصاویر شناخت کرنے والی کچھ ٹیکنالوجیز میں معاونت کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ڈرون سے بنائی گئی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو گوگل کی ملکیت ہے۔

 انسانی تجزیوں اور غیر جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال پر گوگل کے ملازمین شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جس پر انہوں نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی کو خط لکھ دیا  ہے۔ 

گوگل کے 3ہزار سے زائد ملازمین اور سینئر انجینئرز پینٹاگون ڈرون پروگرام میں شامل ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ گوگل کا اپنا ایک وقار ہے اور ایسی سرگرمیاں کمپنی کا نام ڈبو سکتی ہیں لہٰذا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔

ماضی میں گوگل امریکی فوج کے ساتھ تعلق پر محتاط رہی ہے یہاں تک کہ پینٹاگون کے زیر اہتمام ایک روبوٹس کے مقابلے میں گوگل نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

مزید خبریں :