زمین سے 9 ارب 30 کروڑ سال کی دوری پر نئے ستارے کی دریافت

نودریافت شدہ سیارہ ہمارے سورج سے دس لاکھ گنا زیادہ روشن اور دگنا گرم ہے۔ فوٹو: فائل

ماہرین فلکیات نے ایک ستارہ دریافت کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اب تک دریافت ہونے والے ستاروں میں زمین سے سب سے زیادہ فاصلے یعنی 9 ارب 30 کروڑ  سال کی دوری پر ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ستارہ جسے ہبل دوربین کی مدد سے دریافت کیا گیا ہے، کائنات کے تقریباً وسط میں ہے۔

نو دریافت شدہ ستارے کو  قدیم یونانی دیومالائی کردار کی مناسبت سے ’ایکارس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ستاروں کی ’بلو سپر جائنٹ‘ قسم سے تعلق رکھنے والا ستارہ زمین سے 9 ارب 30 کروڑ سال کی دوری پر اور ہمارے سورج سے 10 لاکھ گنا زیادہ روشن اور دُگنا گرم ہے۔

یہ ستارہ دوردراز مرغولے نما کہکشاں کا حصہ ہے اور قبل ازیں سائنس دانوں کے علم میں آنے والے ستاروں سے 100 گنا زیادہ دُور ہے۔

مزید خبریں :