Time 13 اپریل ، 2018
پاکستان

سینیٹ: سپریم کورٹ اور پشاورہائیکورٹ کا دائرہ فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بل پیش کیا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ایوان بالا نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹ کے اجلاس میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جو ایوان میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے پیش کی۔

ایوان بالا میں سینیٹر عبدالقادر بلوچ نے سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کےلیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ پیش کیا جس کی جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ نے مخالفت کی اور ایوان سے بائیکاٹ کردیا۔

تاہم ایوان بالا میں پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی غیر موجودگی میں بل منظور کرلیا۔

مزید خبریں :