18 اپریل ، 2018
سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کے ناموں کے چناؤ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم ہو گیا ہے۔
سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی نند کمار کی دعوت پر منعقد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے دیگر اراکین کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں نگراں صوبائی کابینہ کے لیے خواجہ اظہار الحسن، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، خرم شیر زمان، سید سردار اور نند کمار کے نام تجویز کیے گئے۔
اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں نگراں حکومت آئندہ الیکشن تک ملک کا نظام سنبھالے گی۔
اور ملک میں آئندہ عام انتخابات رواں برس جولائی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔