24 جولائی ، 2012
گجرانوالہ…گجرانولہ ،کرک اورمیرپورآزادکشمیر میں نہاتے ہوئے 12افرادڈوب گئے۔جن میں سے دوکو بچالیاگیاجبکہ چار بچوں سمیت سات افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔میرپورآزادکشمیر میں نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے ایک کو بچالیاگیا۔ دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر دونوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔ادھرگوجرانوالہ میں نہر اپر چناب پپلی والا پل کے مقام پر نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے جن میں سے ایک کو موقع پر ہی بچالیاگیا،ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی اورایک کی تلاش جاری ہے۔ضلع کرک کے گاوٴں جٹہ اسماعیل خیل میں تالاب میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراداوراہل خانہ نے امدادی کارروائیوں کے بعدلاشوں کو نکالا۔جاں بحق بچوں کی عمریں 11سے 14سال کے درمیان ہیں۔