شہر شہر
Time 26 اپریل ، 2018

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ائیرکنڈیشنرز کی فروخت میں اضافہ

الیکٹرانکس مارکیٹوں اور دکانوں میں مختلف کمپنیوں کے ائیرکنڈیشنرز کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے— فائل فوٹو

کراچی: موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں بالخصوص بڑے شہروں میں الیکٹرانک مصنوعات بالخصوص ائیرکنڈیشنرز کی فروخت بڑھ رہی ہے۔

الیکٹرانکس مارکیٹوں اور دکانوں میں مختلف کمپنیوں کے ائیرکنڈیشنرز کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے جو بنیادی طور پر گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر استعمال کیا جارہا ہے۔

تاہم ملک میں مساجد، اسپتالوں (ایمرجنسی رومز اور ویٹنگ ایریاز)، سرکاری محکمہ جات جیسے ایف بی آر اور نادرا کے دفاتر میں عوامی سہولت کے لئے اعلیٰ معیار کے ائیرکنڈیشنرز کی قلت ہے۔

چند ہفتوں بعد ماہ رمضان میں ائیرکنڈیشنروں کی فورخت میں اضافہ متوقع ہے اور ان ہی دنوں میں موسم بھی مزید سخت گرم ہونے کی توقع ہے۔

اس سلسلے میں ایل جی الیکٹرانکس نے کراچی میں ملٹی وی 5 ویرئیبل ریفریجرنٹ فلو (وی آر ایف) کے نام سے غیرمعمولی کارکردگی کا حامل اپنا نیا جدید ائیرکنڈیشننگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

ایل جی کا ملٹی V5 ائیرکنڈیشننگ سسٹم جدت انگیز ڈوئل سینسنگ کنٹرول سے آراستہ ہے جو درجہ حرارت اور نمی کی سطح کو مانیٹر کرنے سے لیکر مہارت کے ساتھ کولنگ اور حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایل جی کے شاندار انورٹر کمپریسر اور آؤٹ ڈور یونٹس کی وسیع گنجائش کے ساتھ ملٹی V5 انتہائی سخت ترین حالات میں بھی ماحول کو کنٹرول کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔

حالیہ انڈسٹری رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ائیرکنڈیشنر مارکیٹ میں سال 2017 سے 2023 کے دوران سی اے جی آر (CAGR) میں 7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ پاکستان کی ائیرکنڈیشنر مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ آمدن میں اضافے کے ساتھ متوسط طبقے میں وسعت آرہی ہے۔ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد کے روزگار سے منسلک ہونے کے باعث بھی لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ اس وجہ سے بھی ملک میں ائیرکنڈیشنر مارکیٹ میں ترقی آرہی ہے۔

مقامی تاجروں کے مطابق گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بہت سے دکاندار آسان قسطوں پر بھی ائیرکنڈیشنرز فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین بینکوں کے کریڈٹ کارڈز سے بھی ائیرکنڈیشنر کی خریداری کررہے ہیں جو کہ اب ایک ناگزیر ضرورت بنتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ اسٹورز سے بھی ائیرکنڈیشنرز کی خریداری بڑھ گئی ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں ایل جی پاکستان کے ہیڈ آف بی ٹو بی بزنس سید فرخ رضا عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ایشیا پیسفک ریجن میں پاکستان ائیرکنڈیشنرز کی ابھرتی ہوئی ایک اہم مارکیٹ ہے۔ اس میں سرمایہ کاری بڑھنے، پبلک و پرائیویٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ حکومتی ویڑن 2025 کے تحت سرکاری سطح پر ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر، کمرشل، مینوفیکچرنگ، تعلیم اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔ ایل جی کا ائیرکنڈیششنگ سسٹم کی جدید ترین لائن اپ بدلتی ہوئی پاکستانی مارکیٹ کے لئے مکمل طور پر بہترین ہے۔"

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021