Time 01 مئی ، 2018
سائنس و ٹیکنالوجی

ایران میں ٹیلی گرام کے استعمال پر پابندی عائد

ایران میں ٹیلی گرام استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی—.فائل فوٹو

ایران میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایران میں تقریباً 4 ملین صارفین بذریعہ ٹیلی گرام دوست احباب سے رابطہ رکھتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات، کمپنیاں اور میڈیا وغیرہ بھی شامل ہے۔ 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران میں ٹیلی گرام کے استعمال پر پابندی کا اعلان ایرانی عدالت نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹیلی گرام پر غیر اخلاقی مواد گردش کر رہا ہے جو معاشرے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، لہذا اس پر بروقت ایکشن لیا جائے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کی طرف سے بھی ٹیلی گرام پر کی جانے والی غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کا تقاضہ کیا جا رہا تھا۔

ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا مقصد سیکیورٹی اور پرائیویسی کے انتظامات کو مضبوط بنانا اور غیر اخلاقی مواد کو روکنا ہے۔

گذشتہ ہفتے ایرانی حکومت نے ٹیلی گرام کی ٹکر پر ایک میسجنگ ایپ سوروش بھی متعارف کروائی تھی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پابندی عائد کی تھی۔

 جس کا مقصد ان عناصر کو روکنا تھا جو متعدد احتجاجی مظاہرین کی تصاویر اور ویڈیوز اس ایپ کے ذریعے شیئر کر رہے تھے۔

مزید خبریں :