02 مئی ، 2018
تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن میں انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آئے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔