تھر کے طلبہ تعلیم کے ساتھ کراٹے کی تربیت حاصل کرنے میں مصروف


کئی عشروں سے محرومیوں کے شکار سندھ کے صحرائے تھر میں جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، وہیں غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تھر کول ایریا میں قائم اسکولوں میں طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ کراٹے کی تربیت بھی دی جارہی ہے جسے وہ بھرپور جوش و جذبے سے سیکھ رہے ہیں۔

اسکولوں میں کراٹے کلاسز کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی تربیت دینا ہے۔

 اساتذہ کے مطابق ان بچوں میں سیکھنے کا جنون ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراٹے کلاسز دینے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ ان بچوں کو تقریباً دو تین ماہ سے یہ تربیت دے رہیں ہیں، ان بچوں میں سیکھنے کا جنون ہے اور یہ بہت با صلاحیت ہیں۔

تھر جیسے پسماندہ علاقے میں کراٹے جیسے مشکل فن کی تربیت ان بچوں کے لیے کوئی آسان کام نہیں ہے، لیکن ان بچوں کی ہمت اور لگن میں کوئی کمی نہیں آئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ عمل خوش آئند ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔

تھر جیسے پسماندہ علاقے میں کراٹے جیسے مشکل فن کی تربیت ان بچوں کے لئے کوئی آسان کام نہیں ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب


مزید خبریں :