Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2018
دنیا

مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ آگ عمارت کی چودہویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔

اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔