Time 22 مئی ، 2018
پاکستان

سندھ کا نگراں وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک کل ہوگی

سندھ میں حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے نگران وزیر اعلی کے لئے تین نام زیر غور ہیں — فوٹو:فائل 

سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف اظہار الحسن کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگی۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے ملاقات وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر ہوگی۔

سندھ میں حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لیے تین ناموں پر غور کررہی ہے جن میں حمیر سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے سابق مشیر داخلہ آفتاب احمد شیخ کا نام تجویز کئے جانے کا امکان ہے جب کہ مسلم لیگ فنکشنل جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ کا نام تجویز کرچکی ہے۔

حمیر سومرو سابق وزیراعلیٰ اللہ بخش سومرو کے پوتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں جب کہ ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔

مزید خبریں :