پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے ن لیگ کے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔

یہ واقعہ جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں پیش آیا جس کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔

پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہہ دیا جس پر نعیم الحق نے انہیں تھپڑ ماردیا۔

اس بیچ پروگرام کے میزبان منیب فاروق دونوں مہمانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔

مکمل پروگرام جیو نیوز پر رات 11 بجے نشر کیا گیا۔

مزید خبریں :