Time 23 مئی ، 2018
انٹرٹینمنٹ

تیمور کی دادی پوتے کی شہرت سے نالاں

لوگ اب ان کی ذاتی زندگی میں دخل انداز ہونے لگے ہیں اور ان سے پہلے ہی تیمور کے اسکول کے باہر ہوتے ہیں، شرمیلا ٹیگور  — فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور علی خان کی شہرت سے سخت نالاں ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمورعلی خان پیدائش کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں اور گاہے بگاہے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ننھے تیمور کی شہرت اس قدر زیادہ ہے کہ اکثر کیمرا مین ان کی چوری چھپے تصویریں بنالیتے ہیں جس سے ان کے خاندان کے افراد بھی تنگ ہیں۔

ننھے تیمور کی دادی شرمیلا ٹیگور بھی پوتے کی شہرت پر سخت نالاں ہیں اور انہوں نے کھل کر اس حوالے سے بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ میں تیمور کی سوشل میڈیا پر مقبولیت سے خوش نہیں ہوں اور نہ ہی لوگوں کی جانب سے تیمور کے ساتھ برتاؤ پر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگ اب ان کی ذاتی زندگی میں دخل انداز ہونے لگے ہیں اور ان سے پہلے ہی تیمور کے اسکول کے باہر ہوتے ہیں بلکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ کہیں باہر جاتا ہے تو میڈیا والے پیچھا کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔

شرمیلا ٹیگور نے میڈیا کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تیمور کا پیچھا چھوڑ دیں۔

مزید خبریں :