Time 25 مئی ، 2018
پاکستان

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے شہباز شریف اورمحمود الرشید کے درمیان ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر شہباز شریف اور محمود الرشید کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ فوٹو: جیو نیوز

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے شہباز شریف اور محمود الرشید کی ملاقات مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جاری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر مشاوت ک لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی با ضابطہ ملاقات ہے۔

ملاقات میں حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی موجود ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان ملاقات میں محمود الرشید کا ساتھ دینے کے لیے موجود ہیں۔

مزید خبریں :