Time 29 مئی ، 2018
پاکستان

ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لوئر دیر کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو سن کر دوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کو ہر نشست پر آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے قواعد کے مطابق از سرنو حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مسلم لیگ نواز ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پٹیشنرز کی 40 سے زائد درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کی گئیں اور قواعد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

عدالت نے بہاولپور، رحیم یار خان، چکوال، بٹگرام اور ہری پور کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

20 حلقوں سے متعلق 37 درخواستوں پر سماعت بدھ کو ہو گی۔ 

مزید خبریں :