30 مئی ، 2018
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے37پیسے اضافےکی تجویز دے دی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پاور ڈویژن کو بھجوادی جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 65پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔