تصویری جھلکیاں — ملک بھر میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہونے پر ملک بھر میں لاکھوں معتمرین اور فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔ اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرے رہنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے، اکثر مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ناموں کا اندراج بھی پیشگی کیا گیا۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد— فوٹو/ اے پی پی
فیصل مسجد اسلام آباد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں—۔فوٹو/ اے پی پی
ایک شخص کراچی میں میمن مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے آرہا ہے—۔ فوٹو/ پی پی آئی
پشاور کی سنہری مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ایک شخص ذکر الہٰی میں مشغول ہے—۔فوٹو/ آئی این پی
لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں—۔فوٹو/ اے پی پی
فیصل مسجد اسلام آباد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہیں—۔فوٹو/ اے پی پی
فیصل آباد کی مسجد جامعہ امدادیہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے—۔فوٹو/ آن لائن
فیصل آباد کی مسجد جامعہ امدادیہ میں ایک لڑکا اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے انتظامات کرتے ہوئے—۔فوٹو/ آن لائن
سرگودھا میں لوگ اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے پوری کے ساتھ مسجد کی طرف جاتے ہوئے—فوٹو/ اے پی پی
ملتان کی فیضان مدینہ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد—۔فوٹو/ اے پی پی
کراچی کی میمن مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں—فوٹو/ پی پی آئی
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد—۔فوٹو/ اے ایف پی