پاکستان
27 جولائی ، 2012

مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکی قیادت میں اختلافات شدت اختیارکرگئے

پشاور…مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکی قیادت میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔ امکان ہے کہ پارٹی کے سربراہ میاں نوازشریف عنقریب صوبائی رہنماوٴں کا اجلاس طلب کرکے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدرپیرصابرشاہ اوریوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن صفدرکے درمیان ہزارہ ڈویژن میں پارٹی عہدوں پر اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔ چندروز قبل دونوں کے درمیان پشاورمیں ملاقات کے باوجوداختلافات برقرار ہیں۔ جس پردونوں کو نوازشریف نے بیان بازی سے روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا بھی صوبائی جنرل سیکریٹری رحمت سلام خٹک کی جانب سے پارٹی عہدوں پرتعیناتیوں سے ناخوش ہیں جبکہ لکی مروت سے سابق ایم این اے کبیرخان اوران کے بھائی منورخان ایم پی اے بھی صوبائی قیادت سے خفا ہیں، جس پر کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ نوازشریف آیندہ چندروزمیں ن لیگ خیبرپختونخواکی قیادت کا اجلاس طلب کریں گے اوراختلافات کے خاتمہ کے لئے کوششیں اورآیندہ انتخابات کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

مزید خبریں :