23 جون ، 2018
لاہور میں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر موبائل فون کا نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔
تفصیلات کے مطاق یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جس کے دوران لڑکی نے الزام عائد کیا کہ وارڈن کو نمبر نہ دینے پر اس نے بدتمیزی شروع کردی۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے وارڈن کو تھپڑ مارے اور اسے برا بھلا بھی کہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر وارڈنز متاثرہ وارڈن کو بچارہے ہیں اور خاتون سے بات نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور ملک لیاقت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔