فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم نمبر کا ریکارڈ

— فلم تشہیری پوسٹر 

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم نمبر کا ریکارڈ بنالیا اور سب سے تیز 20 لاکھ ہٹس لینے والا پاکستانی فلمی گانا بن گیا۔

فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی لیکن اس فلم نے ریکارڈ بنانے شروع کردیئے ہیں۔ 

فلم کے آئٹم نمبر کو دو روز قبل سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا رکھی ہے اور اس سے پہلے کوئی پاکستانی فلمی گانا اتنی تیزی سے مقبول نہیں ہوا۔

علی ظفر اور مایا علی کے آئٹم نمبر ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کو 2 دن میں صرف یو ٹیوب پر 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی ویڈیو، موسیقی، آواز، انداز اور لباس سب زبردست ہے اور یہ گیت پہلی ہی بار میں سننے والے اور دیکھنے والے کے دل میں گھر کرلیتا ہے۔


’طیفا‘ کے آئٹم نمبر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ آئٹم نمبر پورے خاندان کے لیے ہے اور فلموں میں آئٹم سانگ کے دیوانے اور مخالفین دونوں ہی اس آئٹم نمبر کو پسند کر رہے ہیں۔

گانے کی موسیقی نقاش حیدر نے ترتیب دی ہے ارو اس کے بول خود ’راک اسٹار‘ علی ظفر کے ہیں جنہوں نے نا صرف یہ گانا گایا ہے بلکہ ”طیفا“ کا ٹائٹل رول بھی نبھایا ہے۔

فلم کی ڈائریکشن احسن رحیم نے دی ہے جس میں علی ظفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیر اعجاز سمیت دیگر بڑے ستارے بھی موجود ہیں۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ 20 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 25 ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :