Geo News
Geo News

پاکستان

نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی: فوٹو/ وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد: نگران وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔