Geo News
Geo News

Time 26 جون ، 2018
انٹرٹینمنٹ

ایشوریا اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری

انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں— فوٹو: فائل 

سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔

فلم ’فنے خان‘ میں ایشوریا رائے بچن ، انیل کپور اور راج کمار راؤ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے لیکن فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سابق حسینہ عالم کی یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرز نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس ٹاکرے سے گریز کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ بدل دی تھی۔

فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں ایشوریا رائے کے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

ٹیزر 57 سیکنڈ کے دوانیے پر مبنی ہے جس میں انیل کپور اور راج کمار راؤ کو بھی دکھایا گیاہے ۔

فلم ’فنے خان‘ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے پروڈیوسر خود انیل کپور بھی ہیں۔

واضح رہےکہ انیل کپور اور ایشوریا کی ’تال‘ اور ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ مشہور فلموں میں شامل ہیں جب کہ دونوں اداکار فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں 2000 میں آخری بار جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزید خبریں :