Time 26 جون ، 2018
پاکستان

عام انتخابات: تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

گرمی کی شدت کے پیش نظر پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کردیا جائے، فواد چودھری الیکشن کمیشن کو خط — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ملک میں گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور انتخابات میں پولنگ کا وقت شام پانچ بجے تک محدود کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دن 12 بجے سے شام 4 بجے شام تک گرمی عروج پر ہوتی ہے اور گرمی کی شدت میں لوگوں کا باہر نکلنا محال ہوتا ہے لہذا اس صورتحال کے پیش نظر پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کردیا جائے۔

مزید خبریں :