11 جولائی ، 2018
بلوچستان کی جیلوں میں موجود 154 قیدی عام انتخابات میں اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دینے کے خواہش مند ہیں۔
25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
اس صورتحال میں صوبہ کی جیلوں میں قید افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں، بلوچستان کی 11 جیلوں میں پابند سلال 1950 قیدیوں میں سے 154 قیدیوں نے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے جیل حکام کے ذریعے ریڑننگ افیسران کو درخواستیں دے دی ہیں.
سب سے زیادہ درخواستین سنٹرل جیل مچھ سے دی گئیں جہاں 60 قیدی ووٹ دینے کے خواہش مند ہیں، کوئٹہ جیل سے 43، ژوب جیل سے 21، خضدار جیل سے 13، نوشکی جیل سے 7، لورالائی جیل سے 6، مستونگ اور تربت جیلوں سے دو دو قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور گڈانی جیلوں میں کوئی بھی قیدی کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کا خواہش مند نہیں نکلا اور ان جیلوں سے کسی بھی قیدی نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست نہیں دی