Time 27 جولائی ، 2018
دنیا

امریکا کا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

امریکا کا کہنا ہے کہ کہ جنوب ایشیامیں سیکیورٹی،استحکام اورخوشحالی کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے—۔

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں :