کھیل
Time 28 جولائی ، 2018

عمران خان نیک، پاک اور پاکیزہ ہے، نوجوت سنگھ سدھو

 نوجوت سنگھ سدھو نے پیشگوئی کی کہ عمران خان پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے—.فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کپل شرما شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیک، پاک اور پاکیزہ ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 'عمران خان بہترین لیڈر ہے، وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کرے گا، کبھی توڑنے کا نہیں کہے گا'۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ عمران خان پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے اور مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے۔

سدھو پاجی نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 'عمران خان سسٹم کو کچھ دینے آیا ہے، لینے نہیں'۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹرز اور بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :