پاکستان
Time 31 جولائی ، 2018

آزاد امیدواروں کو منانے کیلئے جہانگیر ترین کی 'کوششیں' سوشل میڈیا پر مقبول

جہانگیر ترین آزاد امیدواروں کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں—.فائل فوٹو

عام انتخابات 2018 میں اگرچہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مجموعی طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، لیکن ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کے لیے اسے سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے، جس میں سب سے اہم کردار 'آزاد امیدواروں' کا ہے۔

اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن نمبر گیم کو پورا کرنے کے لیے اپنے اپنے طور پر کوششیں کر رہے ہیں، لیکن پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے دست راست جہانگیر ترین ان کاوشوں میں پیش پیش ہیں اور آزاد امیدواروں کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے وہ اپنا ذاتی طیارہ بھی میدان میں لے آئے اور کئی آزاد امیدواروں کو اس میں سوار کرا کے بنی گالا یاترا کروائی۔

جہانگیر ترین کی یہ کوششیں کس حد تک کامیاب ہوں گی، یہ تو عنقریب معلوم ہوجائے گا، لیکن آزاد امیدواروں کو اپنی طرف لانے کے لیے کی جانے والی ان کی 'جدوجہد' سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوگئی ہے اور صارفین دھڑا دھڑ نہایت دلچسپ پوسٹس اور ٹوئیٹس کر رہے ہیں، جن سے سب ہی لطف اٹھا رہے ہیں۔

آپ بھی دیکھیے۔























































مزید خبریں :