پاکستان
28 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس، دنیا کا کوئی ملک ایسی تقریب منعقد نہیں کرا سکا،ایڈم تھامسن

لندن اولمپکس، دنیا کا کوئی ملک ایسی تقریب منعقد نہیں کرا سکا،ایڈم تھامسن

اسلام آباد…پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب ماضی اور جدت کا حسین امتزاج تھا اور دنیا کا کوئی ملک آج تک ایسی تقریب منعقد نہیں کرا سکا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں اولمپکس کے موقع پر دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ لندن اولمپکس اپنے بہترین انتظامات کے باعث تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،میگا ایونٹ کیلئے برطانوی فوج کے علاوہ نجی سیکیورٹی کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اولمپکس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک سنسنی خیز ہاکی میچ کی توقع کر رہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اولمپکس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کھلاڑی رنگ،نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر کھیلتے ہیں۔

مزید خبریں :