07 اگست ، 2018
اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔
پارٹی رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ یہ فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدرات اجلاس میں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا اسعد محمود اپوزیشن کے متفقہ امیدوارہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف ہم خیال جماعتوں نے عمران خان کے مدمقابل اپنا وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ن لیگ نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔