پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کردیے

فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ذاتی حیثیت میں فنڈز کا انتظام کیا، ترجمان پی ایچ ایف

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کر دیے۔

فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ذاتی حیثیت میں فنڈز کا انتظام کیا۔

ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کے واجبات ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی اسٹاف کو بھی ادائیگیاں کر دی گئیں۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم نے اپنا عہد پورا کر دیا،اب کھلاڑی اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر لائیں۔

بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ایشین گیمز میں بھارت کو ہرا کر قوم کو تحفہ دیں، فنڈز کے حوالے سے اسپانسرز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کھیل میں بہتری کے لیے نجی سیکٹر سے مدد لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :