Time 09 اگست ، 2018
پاکستان

صدر مملکت نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی

تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کرلی۔

عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کےدرمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی  تھی جس کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے منظور کردہ سمری پارلیمانی امور کو بجھوائی جائے گی جو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے وقت کا تعین کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :