سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد


جدہ: سعودی عرب کے فرمانرواں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا، 'سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں' ۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سعودی سفیر نے 27 جولائی کو عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔

مزید خبریں :