Time 16 اگست ، 2018
پاکستان

صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر ہوگی اور پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارت کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ 

یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :