Time 16 اگست ، 2018
پاکستان

پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہونے کی تردید

سردار محمد خان لغاری: فوٹو/ فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد خان لغاری نے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار ہونے کی تردید کر دی ہے۔

سردار محمد خان لغاری عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 192 ڈیرہ غازی خان 4 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 292 ڈی جی خان 8 سے کامیاب ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرداری محمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع سے منسوب یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ سردار محمد خان لغاری پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی مشاورت جاری ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نام کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب میں ایسا نوجوان وزیراعلیٰ لائیں گے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہو۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے تاہم راجہ یاسر سمیت دیگر نام وزراتِ اعلیٰ کے لیے گردش کررہے ہیں۔


مزید خبریں :