Time 27 اگست ، 2018
پاکستان

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

سرکاری ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے عمران خان کو وزراتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں شخصیات نے  ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :