جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: 35 ارب میں سے 33 ارب روپے کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں


کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں اور 35 ارب میں سے 33 ارب روپے کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

کیس کی جے آئی ٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر کام کیا گیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پیسے کس اکاؤنٹ سے بھیجے گئے، کن کو بھیجے گئے اور کس نے پیسے نکالے اس حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

گرفتار اے جی مجید سے تفتیش میں ان سے ترسیلات کے بارے میں پوچھا جارہا ہے جن کے بارے میں ان کے زیادہ جواب یہ ہیں کہ ’چیف فائنانشل افسر‘ کو معلوم ہوگا۔ان کے اس بیان کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بدین شوگر ملز میں چھاپے کے دوران اسلحے کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس قبضے میں لی گئی ہیں۔

قبضے میں لی گئی ہارڈ ڈسکس کی تعداد 27 ہے، ایک ورچوئل اسٹوریج ڈیوائس بھی قبضے میں لی گئی جس میں تمام شوگر ملز کا ڈیٹا ہے۔

تمام ہارڈ ڈسکس پر پاسورڈز لگے ہیں جسے ڈی کوڈ کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔بدین شوگر ملز پر چھاپے میں 2 ڈیجیٹل وڈیو ریکارڈرز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :