Time 05 ستمبر ، 2018
کاروبار

نیا قومی مالیاتی کمیشن بنانے کیلیے وزیرخزانہ کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے خط کا متن۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) بنانے کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ قانونی طور پر این ایف سی ایوارڈ کے ممبر ہیں۔

مزید خبریں :