09 ستمبر ، 2018
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے ملنے والی لڑکی اور لڑکے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، دونوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جس کے شبہ میں مقتول لڑکی کے شوہر اور والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور ابتدائی شواہد کے مطابق مقتولین کو لڑکی کے شوہر اور والد نے مل کر قتل کیا ہے۔