28 ستمبر ، 2018
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے۔