29 ستمبر ، 2018
بھارت میں ہونے والی جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 15 ، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔
انڈر 15 میں محمد حمزہ اور انڈر 17 میں حارث قاسم اور انڈر 19 میں عباس زیب نے ٹائٹل جیت لیے جب کہ انڈر 13 کے فائنل میں انس شاہ کو شکست ہوئی۔
بھارت کے شہرچنئی میں کھیلے گئے ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا انڈر 13 فائنل پاکستان کے محمد حمزہ نےجیتا۔
محمد حمزہ نے روایتی حریف بھارت ارناو سرین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ان کا اسکور 9-11 ،6-11 اور 7-11 رہا ۔
انڈر 17 فائنل میں حارث قاسم نے ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ حارث قاسم کی جیت کا اسکور 10-12، 11-8، 9-11 ،5-11 اور9-11 رہا۔
انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان نے عباس زیب نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چنگ یاٹ لانگ کو 4-11، 3-11 اور 4-11 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تاہم انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان انس شاہ کو سخت مقابلے کے بعد بھارتی حریف یوراج ودھوانی کے ہاتھوں 11-13، 5-11، 11-6 اور 10-12 کے اسکور سے شکست ہوئی۔