07 اکتوبر ، 2018
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی سینٹرل ایگزيکٹو کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا جس کی صدارت پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کريں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سی ای سی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے جاتی امراء میں ملاقات کی اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھی۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف کی گرفتاری اور ان کے کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ایک کیس میں طلب کرکے دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتاہے ، یہ مذاق زیادہ دیر نہيں چلے گا۔